ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آزاد چوک مندر میں چوری کے الزام میں دو چور گرفتار

آزاد چوک مندر میں چوری کے الزام میں دو چور گرفتار

Sun, 11 Dec 2016 22:53:17    S.O. News Service

چنتامنی:11 /دسمبر(نامہ نگار/ایس او نیوز)شہر کے آزاد چوک پر واقع ہری ہرمیشور مندر میں ہوئی چوری کے الزام میں پولس نے دو چوروں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت  چنتامنی شہر کا ساکن راجو(40)اورسدھرشن (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس نے بتایا کہ چند روز قبل مندر کا تالا توڑ کر چور اندر داخل ہوئے تھے اور دو کلو چاندی کے زیورات سمیت ہنڈی میں جمع شدہ رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے اس خصوص میں مندر کے پجاری نے ٹاون پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی چوروں کی تلاش کے لئے ایس۔پی۔چائترا اور ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی کے زیر نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اُس ٹیم نے صرف 24گھنٹوں کے اندر ایک چور کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی آج پھر اُسی مندر کے چوری کے معاملہ میں ملوث دوسرے چور کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولس نے بتایا کہ گرفتار شدہ چوروں کے قبضہ سے دو کلو چاندی اور نقدرقم ضبط کرلی گئی ہے۔


Share: